کراچی(اسٹاف رپورٹر) مینز ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اگلا ایڈیشن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت بھارت میں کھیلا جائےگا اور 2027ایشیا کپ مجوزہ طور پر بنگلہ دیش میں کھیلا جائےگا جو کہ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائےگا۔ایشیاکپ کےمینز، ویمنز ، انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹورنامنٹس کے میزبان ملکوں کااعلان کر دیاگیا،2025 ایشیاکپ کا میزبان ملک مجوزہ طور پر بھارت ہو گا۔ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ایشیاکپ مینز، ویمنز ، انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹورنامنٹس کااعلان کردیاگیاہے۔