• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم، آرمی چیف، کور کمانڈر پشاور کرم میں فوری جنگ بندی کرائیں، مشران

پشاور ( لیڈی رپورٹر) ضلع کرم کے مشران اور طلباء نے وزیر اعظم پاکستان، آرمی چیف اور کور کمانڈر پشاور سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کرم میں فوری جنگ بندی کرنے سمیت دیگر مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں بصورت دیگر احتجاجی کیمپ جاری رہیگا پشاور پریس کلب میں اہلیان ضلع کرم کے عبدالخالق پٹھان اور طالب علم عامر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرم کے حالات انتہائی خراب ہیں، زمینی تنازع شدت اختیارکرگیاہے تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے، اس حوالے سے ہم نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی لگایا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کرم میں فوری جنگ بندی کی جائے، ٹل پاڑا چنار روڈ کو کھول دیا جائے، تمام زخمیوں کو ایمرجنسی بنیاد پر پشاور منتقل کرنے سمیت زمینی تنازعات کیلئے بنائے گئے کمیشن پر فوری عمل درآمد کیا جائے، تمام مورچوں کو انتظامیہ کی نگرانی میں ختم کیا جائے اور ضلع کرم میں قیام امن کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر احتجاجی کیمپ جاری رہیگا۔
پشاور سے مزید