کراچی( اسٹاف رپورٹر)چین میں کھیلی جانے والےایشین چیمپئینزٹرافی ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تر بیتی کیمپ بدھ سےنصیر بندہ ہاکی ا سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگا،تمام کھلاڑیوں کو دوپہر دو بجے کیمپ کمانڈنٹ شیخ عثمان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،منتخب کھلاڑیوں میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق خان، منیب الرحمن ،علی رضا دیگر کھلاڑیوں میں محمد عبداللہ ، احتشام اسلم ، محمد سفیان خان ، عماد شکیل بٹ ، ابوبکر محمود ، ارشد لیاقت ، رانا عبدالوحید اشرف ، معین شکیل ، محمد سلمان رزاق ، مرتضی یعقوب ، عبدالحنان شاہد ، اعجاز احمد ، عبدالرحمن ، اسامہ بشیر ،زکریا حیات ، غضنفر علی ، حماد الدین انجم ، رومان ،عبدالرحمن، عقیل احمد ، عبدالمنان ، ارباز احمد ، افراز ، بشارت علی ، محمد ندیم خان ،جنید منظور ، احمد ندیم ، محسن خان ، راؤ ارسلان ،وسیم ،رضوان علی، سمین ، علیم عثمان ، فیصل قادر ، شاہزیب خاور ، حماد علی اور عبدالرحمن شامل ہیں۔ٹورنامنٹ 8 سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔