• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ پاکستان کے لئے بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کے لئے بنگلہ دیش اے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان شاہینز کے خلاف سیریز کے لئے تین الگ الگ ٹیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔بنگلہ دیش ‘اے’ ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران دو چار روزہ میچوں اور تین ون ڈے میچوں میں حصہ لے گی۔ نیشنل ٹیم کے کئی کھلاڑی 6 اگست کو پاکستان کے دورے کے لیے ‘اے’ ٹیم کو جوائن کریں گے۔پہلا چار روزہ میچ 10 اگست کو شروع ہوگا، اس کے بعد دوسرا 17 اگست کو ہوگا۔ تین ون ڈے میچز 23، 25 اور 27 اگست کو شیڈول ہیں۔ چار روزہ میچ کے لئے ٹیم میںمحمود الحسن جوئے، ذاکر حسن، انعام الحق بیجوئے، مومن الحق، مشفق الرحیم، شہادت حسین دیپو، مصدق حسین سیکت، ماہید الاسلام انکون، نعیم حسن، حسن مراد، تنویر اسلام، حسن محمود، تنظیم ثاقب، رجال الرحمان اور راجہ الرحمان، میاں شامل ہیں۔دوسرے چار روزہ میچ کی ٹیم انعام الحق بیجوئے، نعیم شیخ، سیف حسن، سومیا سرکار، شہادت حسین دیپو، مصدق حسین سیکت، ذاکر علی انیک، توحید ہردوئے، ماہید الاسلام عنکون، حسن مراد، تنویر اسلام، محمد سیف الدین، تنظیم ثاقب، راجا الرحمن راجہ، اور روئیل میاں پر مشتمل ہے۔ون ڈے ٹیم میں سومیا سرکار، انعام الحق بیجوئے، نعیم شیخ، سیف حسن، ذاکر علی انیک، توحید ہردوئے، ماہید الاسلام عنکون، مصدق حسین سیکت، رشاد حسین، شیخ مہدی، تنویر اسلام، محمد سیف الدین، تنظیم ثاقب، ریجا الرحمن راجہ، اور روئیل میاں کو شامل کیا گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید