کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیا، امل نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ کے اگلے رائونڈ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ گرلز انڈر 18 میں حیا یوسف نے وانیہ بھگت کو،ماہا اختر نے تحریم یوسف کواور امل نعمان یوسف نے عائلہ فرحان کوشکست دیکر اگلے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔ انڈر 14 سنگلز کوالیفائنگ راؤنڈمیں کامل اقبال نے حمدان نعمان کواور مصطفی چوٹانی نے عبدالرافع کو شکست دی۔