کراچی(این این آئی) کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں تیزبارش کا کوئی امکان نہیں، نیا اسپیل تین اگست سے انٹری دے گا، چار سے سات اگست تک موسلادھار بارش متوقع ہے۔
واضح رہے کہ آئی آئی چندریگر روڈ، صدر گرومندر، لسبیلہ، ایم اے جناح روڈ اور اطراف میں رات گئے بارش ہوئی جبکہ گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، کریم آباد، نارتھ ناظم آباد میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔بارش کے ساتھ ہی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
بارش سے گرمی کا زور توٹوٹ گیا لیکن شہری مسائل کا روناروتے ہوئے بھی نظر آئے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مسائل کاسامنا ہے۔ نکاسی آب کا مسئلہ ہمیشہ سے موجود ہے جو حل نہیں ہورہا۔