• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلٹی سٹور ز پر چینی عدم دستیاب، ٗعوام مہنگے داموں چینی خریدنے پر مجبور

پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور کے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی عدم دستیابی نے عوام کو مہنگے داموں بازار سے چینی خریدنے پر مجبورکر دیا ہے جس نے مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے واضح رہے گزشتہ دو ماہ سے تمام یوٹلیٹی سٹورز پر چینی غائب ہے،سٹوروں پر چینی کی عدم دستیابی کی وجہ سے غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
پشاور سے مزید