کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس گیمز میں اسپین نے جاپان کو شکست دے کر مردوں کے فٹبال سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، جبکہ مراکش نے امریکا کے خلاف فتح حاصل کر کے ٹاپ فور میں جگہ بنالی، چین کے گولد میڈلز کی تعداد13ہوگئی، اس نے سات، سات سلور اور برانز میڈلز بھی جیت رکھے ہیں، امریکا، فرانس اور برطانیہ کے گولڈ میڈلز کی تعداد نو، نو ہیں،چین کی ہوانگ یاکیونگ نے جمعہ کو اولمپک بیڈمنٹن کے مکسڈ ڈبلز میں سونے کا تمغہ جیت لیا، صنفی اسکینڈل کے مرکز میں رہنے والی ایک باکسر نے جمعہ کو کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنا ابتدائی مقابلہ جیت لیا۔خواتین کی 57 کلوگرام کلاس میں تائیوان کی لن یو ٹنگ نے ازبکستان کی سیٹورا تردی بیکووا کو متفقہ پوائنٹس پر شکست دی۔ سربیا کےکارلوس الکاراز مردوں کے ٹینس فائنل میں پہنچنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے جب انہوں نے کینیڈا کے فیلکس اوگر الیاسائم کو شکست دی۔21 سالہ الکاراز اتوار کے فائنل میں نوواک جوکووچ سے مقابلہ کریں گے،کروشیا کے بھائیوں مارٹن اور ویلنٹ سنکووچ نے پینتھوں میں گولڈ میڈل جیت لیا، امریکانے جمعہ کو پیرس اولمپکس میں مکسڈ 4x400 میٹر ریلے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ بھارتی ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔بھارتی مینز ہاکی ٹیم نے جمعہ کو پیرس اولمپکس 2024 کے پول بی کے اپنے آخری میچ میں آسٹریلیا کو 3-2 سے شکست دے کر 52 سال بعد اولمپکس میں کینگروز کو مات دے کر بھارت پہلے ہی ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بناچکا ہالینڈ نے اسپین کو شکست دے دی،ہے۔سوئٹزرلینڈ نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ سوئٹزرلینڈ کی لیون کیارا نے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن میں سونے کا تمغہ جیتا جبکہ ایونٹ میں امریکا نے سِلور اور چین نے برانز میڈل حاصل کیا۔برطانیہ نے 2012 ء کے بعد پہلی بار اولمپک ٹیم جمپنگ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ۔ ٹینس مینز ڈبل ایونٹ کا کوارٹر فائنل اینڈی مرے کے 20 سالہ کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا۔ اینڈی مرے اور ڈان ایوانز کو امریکی جوڑی فرٹز اور پال نے شکست دی۔ میچ کے اختتام کے بعد اینڈی مرے الوداعی لمحات میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوئے تو اس موقع پر ساتھی کھلاڑی ڈان ایوانز بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں، سلواکیہ کی تیراک تمارا پوٹوکا 200 میٹر میڈل لینےکے بعد گر گئیں، فوری طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا،پیرس اولمپکس میں بھارت کی جانب سے دو برانز میڈلز جیتنے والی شوٹر منو بھاکر کے وارے نیارے ہوگئے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اولمپک میڈلز کے بعد معاہدوں کے لیے 40 برانڈز نے منو بھاکر سے رابطے کر لیے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق منو بھاکر کے معاہدے کرنے کی فیس 20 لاکھ سے بڑھ کر کروڑوں میں چلی گئی ہے اور وہ راتوں رات برانڈز کے لیے سپر اسٹار بن گئی ہیں۔