• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، گروپ ٹیموں کا میچ

کراچی (جنگ نیوز) دو روزہ انٹرا ڈسٹرکٹ پی سی بی چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ (کراچی ریجن) میں 19 سالہ رومیل سروش احمد نے اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو روزہ پی سی بی چیلنج کپ انٹرا ڈسٹرکٹ میں ”گروپ ای“میں شامل زون5 وائٹس اور زون4 وائٹس کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ زون5 وائٹس کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ٹیم نے مجموعی طور پر 160 رنز بنائے اور کوئی بلے باز نصف سنچری نہ بنا سکا۔ دوسری اننگز میں، زون 5 وائٹس کو ایک بار پھر چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، وہ 168 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔ زون4 وائٹس کو جیت یقینی بنانے کیلئے صرف 69 رنز درکار تھے، جو اُنہوں نے با آسانی بنالئے اور اِس طرح زون 4 نے 9 وکٹوں سے میچ جیت کر فتح اپنے نام کرلی۔