پشاور(وقائع نگار) خیبر پختونخوا میں سوئی گیس قلت کے بعد ایل پی جی کی قلت نے عوام کو شدید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے شہریوں نے محکمہ سوئی گیس سے اس سلسلے میں نوٹس لیکر جلد ازجلد ایل پی جی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کی دھمکی دی ہے شہریوں کے مطابق شہر میں گزشتہ پانچ دنوں سے ایل پی جی کی سپلائی تعطل کا شکار ہے سوئی گیس مہنگی ہونے سے ایل پی جی کا استعمال بڑھ گیا ہے