پشاور ( وقائع نگار )پشاور کے مصروف ترین بازاروں میں دکانداروں کی جانب سے تجاوزات قائم کرنے پر علاقہ مکین بیزار ہو گئےپشاور کے مشہور بازار کریم پورہ، چوک شادی پیر، گھنٹہ گھر، گلشن بازار، ہشتنگری، جھنڈا بازار میں دکانداروں نے تجاوزات قائم کر رکھے ہوئے ہیں، جس سے علاقہ مکینوں کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،عوامی شکایات پر بلدیاتی نمائندوں نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد ان دکانداروں کا قبلہ درست کیا جائے،، دکانوں سے 6 فٹ باہر سٹالز لگائے جا رہے ہیں، کریمپورہ بازار میں خواتین کا گزرنا مشکل ہو گیا ہے، تجازوات کی وجہ سے بازار کی رونقیں ماند پڑ گئیں، کریمپورہ بازار، چوک شادی پیر، ہشتنگری بازار گلشن بازار، اور ان تمام بازاروں میں تجاوزات سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ہی تو رہی سہی کثر ریڑھی بانوں نے پوری کر دی، بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کو چاہیئے کہ ایسے دکانداروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے جو اپنی دکان سے تجاوز کر رہے ہیں