• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیل ہنیہ کی شہادت‘ پاکستان کو امریکہ نواز پالیسیاں بدلنا ہونگی‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ‘ اقبال شاہ ایڈووکیٹ، جمیل بوستان ، میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ اور عمر فاروق ایڈووکیٹ نے بیان میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان احتجاج کی بجائے جہاد کا راستہ اپنائیں کیونکہ اسلام جہاد کا درس دیتا ہے۔ ایران اپنے مہمان کی حفاظت نہ کرسکا جو قابل مذمت ہے۔ امریکہ مسلمانوں کا دشمن ہے، پاکستان کو اپنی امریکہ نواز پالیسیوں کو بدلنا ہوگا۔درایں اثناءانہوں نے ایک اور بیان میں مطالبہ کیاکہ پاکستان کا قرض تمام سیاستدانوں کی جائیدادیں نیلام کرکے اتارا جائےکیونکہ آئی ایم ایف، ورلڈبینک، ایشین بینک و دیگر مالیاتی اداروں سے لیا گیا اربوں ڈالر کا قرضہ عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے اشرافیہ کی شاہ خرچیوں کے لئے استعمال ہورہا ہے ، عوام آج بھی دو وقت کی روٹی کے محتاج اور بجلی اور گیس کےبھاری بھرکم بل ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اربوں ڈالر کے قرض صرف سیاستدانوں، بیوروکریٹس اور اشرافیہ کی لوٹ مار میں استعمال ہوا لہٰذا ضروری ہے کہ ان کی اندرون وبیرون ملک جائیدادیں فروخت کرکے یہ قرض اتارے جائیں اور جو اس کی مخالفت کرے تو سمجھا جائے کہ وہ بھی اس لوٹ مار میں ملوث ہے۔ انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ مطالبہ ہے کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں اور اقتدار عوامی نمائندوں کے حوالے کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید