کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے شہر میں مبینہ مقابلوں میں گزشتہ روز دوران ڈکیتی ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے میں ملوث 9 زخمی ملزمان سمیت ملزمان 12 کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ،مسروقہ موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 الفتح قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے میں دو ملزمان فرقان ولد محمد سلیم اور شاہنواز ولد حق نواز کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا تیس بور پستول،موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ۔تیموریہ پولیس نے بلاک ایم نارتھ ناظم آباد ڈینٹل کالج کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم محمد خالد ولد سلطان محمود کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی محمد شہزاد ولد سردار احمد فرار ہو گیا۔ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول ،لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل 125cc برامد ہوئی۔گلبرگ پولیس نے طارق گراؤنڈ ایف بی ایریا میں ایک ملزم گل محمد ولد سردار کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی ملزم ابراہیم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول ،لوڈ میگزین، موبائل فون اور نقد برآمد ہوئی۔خواجہ اجمیر نگری پولیس نے رحمانیہ موڑ سیکٹر 5/B-3 نارتھ کراچی میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کیا ۔