واشنگٹن(این این آئی)امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مصری صدر سیسی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی مہم کیلئے ایک کروڑ ڈالر دینے کی کوشش کی تھی۔محکمہ انصاف جائزہ لے رہا ہے آیا رقم کی منتقلی امریکی امیدواروں کو غیرملکی فنڈ لینے پر پابندی کی خلاف ورزی ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ محکمہ انصاف جائزہ لے رہا ہے کہ کیا رقم مصر سے ٹرمپ کو منتقل ہوئی،رقم کی منتقلی امریکی امیدواروں کو غیرملکی فنڈ لینے پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔اخبار نے کہا کہ 2019میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اٹارنی جنرل کے اعتراض پر غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات رک گئی تھیں۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ جون 2020میں بھی پراسیکیوٹرنے کیس ناکافی شواہد پر بند کردیا تھا۔