• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اور بشریٰ کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنیوالا جج تبدیل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کرنیوالا جج تبدیل، سیشن جج ناصرجاوید ا ڈیالہ جیل میں 190ملین پاونڈ ریفر نس کی سماعت کر ینگے،عابدہ سجاد احتساب عدالت 3کی جج مقرر،وفاقی دارالحکومت میں احتساب کی خصوصی عدالت نمبر ایک اور 3میں جج تعینات ، نوٹیفکیشن جاری ،تفصیلات کے مطابق گریڈ 21کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصرجاوید رانا کو احتساب عدالت نمبر1 جبکہ حال ہی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدہ پر ترقی پانے والی گریڈ20 کی جج عابدہ سجاد کو احتساب عدالت نمبر3 کی جج تعینات کردیاگیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ان تعیناتیوں کی سفارش کی تھی ، وزارت قانون نے نئے ججوں کی تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔، ان تعیناتیوں سے قبل احتساب عدالت نمبر2 کے جج محمد علی وڑائچ کے پاس ہی دونوں عدالتوں کا چارج تھا اور وہی اڈیالہ جیل جاکر پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین ،عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت کرتے تھے،تاہم اب ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل میں جاکر اس کیس کی سماعت کریں گے، ناصر جاوید رانا اس سے قبل بھی احتساب عدالت نمبر1 میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید