پشاور (آئی ا ین پی ) 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے سلسلے میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلئے لکھا گیا خط پشاور ہائی کورٹ کو موصول ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن کیلئے جج مقرر کرنے کی درخواست کی ہے، خط موصول ہونے کے بعد جوڈیشل کمیشن کیلئے جوڈیشل افسر کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کی جائیگی۔ قبل ازیں ایڈوکیٹ جنرل نے پشاور ہائی کورٹ کو 9 مئی واقعات کی انکوائری کیلئے مراسلہ ارسال کیا تھا۔ صوبائی کابینہ نے 27 جون کو 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دی تھی، جسکے تناظر میں ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے 29 جولائی کو پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن کیلئے جج مقرر کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کیا۔