لاہور ( محمد صابر اعوان سے ) محکمہ صحت پنجاب نے میڈیکل پروفیسر زکو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،جس کے تحت ریٹائرڈ پروفیسرز کو کنٹریکٹ پر دوبارہ گریڈ 20 میں بھرتی کیا جائے گا ، محکم سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سرکاری ڈاکٹرز کو ترقی دے کر پروفیسر کے عہدہ پرترقی دینے کی بجائے کنٹریکٹ پر پروفیسر بھرتی کرے گی ،جس کے تحت بائیو کیمسٹری ، فرانزک میڈیسن ، انستھیزیا،کارڈیک سرجری ، پیڈیاٹرک سرجری ، سائیکاٹری ،پلمانالوجی اور آنکالوجی کے کنٹریکٹ پر پروفیسر کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں ،محکمہ نے 10 اگست تک پروفیسرز کی خالی سیٹوں کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں ، کنٹریکٹ پر تقرری 3 برس یا 65 سال عمر تک ہوگی ،پروفیسر کا کنٹریکٹ کسی بھی وقت مستقل تعیناتی پر ختم ہوجائے گا۔