لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں اے آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی ایس پی یو اینڈ ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی آپریشنز، اے آئی جی ڈویلپمنٹ اور اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی و دیگر افسران موجود تھے جبکہ ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز کے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران، کمانڈنٹ پی سی ایڈیشنل آئی جی سید خرم علی، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر اور ڈی آئی جی آئی ٹی رانا منصور الحق نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوز اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو ہدایت دی کہ باہمی مشاورت سے سرکاری و نجی پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور باشندوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔آئی جی پنجاب نے ساہیوال اور شیخوپورہ ریجن کے اضلاع میں پولیس ڈویلپمنٹ سکیموں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 73 ہزار 850 چھاپے مارے گئے۔ منشیات کے دھندے میں ملوث 45 ہزار 298 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 25 ہزار 633 کلو گرام چرس، 2381 کلو گرام ہیروئن، 1453 کلو گرام آئس، 2500 کلو گرام افیون اور 06 لاکھ 12 ہزار 308 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی،