لاہور(اپنے نامہ نگار سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو رمضان بٹ کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ایس ای نارتھ سرکل نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ ہر ماہ لاکھوں روپے کے نقصان کا باعث بننے والے بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق، بند روڈ، گلشن راوی ڈویژن کی حدود میں گرینڈ آپریشن کے دوران متعدد بجلی چور پکڑے گئے۔ اس آپریشن بجلی چوروں کو پلاسٹک مولٹنگ فیکٹری اور آٹا چکی میں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ۔ملزم نے لیسکو کو پندرہ لاکھ کا نقصان پہنچایا ہے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا کیا گیا۔ ایک اورصارف جو چھ ماہ سے میٹر بند کر کے بجلی چوری کر رہا تھا، اسے بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فیکٹری کے مالک کو پولیس کی مدد سے موقع پر گرفتار کروا دیا گیا۔نارتھ سرکل میں بیس سے زائد گھریلو اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ بجلی چوروں کے خلاف لاکھوں روپے کے ڈی بلز اور مقدمات درج کرنے کے لیے استغاثے متعلقہ حکام کو بھجوا دیے گئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ بجلی چور دراصل قوم کے چور ہیں۔ لیسکو میں کسی بھی سطح پر بجلی چوری برداشت نہیں کی جائے گی اور زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت ترین ایکشن جاری رہے گا۔