لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)پنجاب پولیس نے24 گھنٹوں کے دوران 478 کومبنگ آپریشنز ، 14 ہزار 186 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 53 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 31 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے، 3720 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اور 02 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سنگین جرائم میں ملوث 638 اشتہاری، 134 عدالتی مفرور اور 82 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔