لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرپرسن وزیرِاعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین (ستارہ امتیاز ملٹری، ریٹائرڈ) نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شکرگڑھ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں و لواحقین سے ملاقات کی۔