• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر وقار مسعود کا انتقال، ڈاکٹر حمیرا طارق اور ذمہ داران کی تعزیت

لاہور (نیوزرپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ،صدر وسطی پنجاب نازیہ توحید،صدر لاہورعظمی عمران نے سابق سیکرٹری خزانہ اور معروف ماہر معیشت ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک دیانت دار، باصلاحیت اور مخلص شخص تھے جنہوں نے اپنے طویل عرصۂ خدمات میں پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔
لاہور سے مزید