• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی بی ڈی پنجاب کا اجلاس،ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) کا جائزہ اجلاس ہوا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال کے علاوہ نیسپاک کے حکام اور کنٹریکٹر کے نمائندے شریک تھے۔ بتایا گیا کہ 4.3 کلومیٹر طویل اور 250 فٹ چوڑی مرکزی سرکلر روڈ پر واٹر باؤنڈ اور سب بیس کا کام تکمیل کے قریب ہے جبکہ اس ماہ کے اختتام تک اسفالٹ کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ مین ڈرین کا 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جو کے پائیدار انفراسٹرکچر کے لیے نہایت اہم پیش رفت ہے۔
لاہور سے مزید