لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لندن کے مقامی ریسٹورنٹ میں سینئر صحافی اور جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جائنٹ سیکرٹری غلام حسین اعوان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ معروف صحافی و اینکر پرسن سہیل وڑائچ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ ۔انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، قومی ترقی میں ان کا کردار کلیدی ہے۔