لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز اور جنرل ہسپتال میں آکسیجن لیکج کا واقعہ سامنے آیا ہے، عملے کی غفلت سے مریضوں کی جانیں داؤ پر لگ گئیں۔ایم ایس جنرل ہسپتال کی درخواست پر تین ملازمین صدیق، شیراز اور یاسین کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے تینوں ملازمین کو حراست میں بھی لے لیا۔ایف آئی آر کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے آئی سی یو میں آکسیجن کی لیکج پائی گئی۔