کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کے ناروا چھاپے اورلوٹ مار قابل مذمت ہے تاجروں ، دکانداروں، قصاب خانوں سے ناجائز طور پر بغیرکسی چالان ،جرمانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے جارہے ہیں۔لوگوں کو حلال روزی کمانے سے محروم کرکے انہیں مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے دکانوں پر تالا لگادے۔ ڈپٹی کمشنر کا دفتر اس وقت کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ۔ چاروں تحصیلوں سٹی ، کچلاک ، صدر اور سریاب کے اسسٹنٹ کمشنرز ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں کرپشن ،کمیشن ، پرسنٹیج اور بھتہ لینے کے ناروا اور مکروہ دہندے میں سرگرم ہیں۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن اس کا نوٹس لیں اور توہین عدالت کے مرتکب اقدامات پر عدلیہ کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ان کے اسسٹنٹ کمشنرز کی ان عوام دشمن اقدامات پرکا نوٹس لیں۔اگر بھتہ خوری کا سلسلہ بند نہ کیا گیا توپارٹی احتجاج پرمجبورہوگی۔