• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی کال پر جلد کوئٹہ میں دھرنا دیا جائیگا، زاہد اختر بلوچ

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کےجنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،لوڈشیڈنگ اورنارواآئی پی پیز لٹیروں کے خلاف جماعت اسلامی کا حق دو عوام دھرنا شروع ہے جس رکن نے بھی دھرنا میں شرکت نہیں کی وہ دھرنے میں لازمی شرکت کرے دھرنے میں شرکت ہر رکن کیلئے لازم ہے کوئٹہ میں بھی بہت جلد مرکزی امیر کی کال پر دھرنا شروع کیا جائیگا عوام کے مسائل پر آوازاُٹھانے والی صرف جماعت اسلامی ہی ہے جماعت اسلامی بدعنوانی سے پاک اور عوامی مسائل پر خلوص نیت سے آوازاُٹھا رہی ہے۔ حکمرانوں کو ہر صورت عوامی جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب اور وفودسے ملاقاتوں کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ میدان میں صرف جماعت اسلامی ہی ہے جو سیٹ ،اقتدار،لیڈر بچانے ،مقدمات ختم کرنے ورہائی یا مفادات کیلئے نہیں صرف عوام کو ریلیف دلانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے بجلی قیمتوں،ٹیکسز،لوڈشیڈنگ بڑھانے اور آئی پی پیز معاہدوں کے ذریعے لوٹ مار ختم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید