راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ چکری کے علاقہ میں بھینس چوروں اور پولیس میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا، ترجمان راولپنڈی پولیسکے مطابق 3 ملزمان تھانہ چکری کے علاقہ سے بھینس چوری کر کے لے جارہے تھےاس دوران پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے دوران ایک زخمی ملزم سمیت دو مویشی چوروں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت شکیل خان اور شاکر اللہ کے ناموں سے ہوئی،ان سے چوری شدہ بھینس، زیر استعمال گاڑی اور اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔