پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز انور نے سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جیل ہسپتال سمیت مختلف سیکشنز کا دورہ کیااورقیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا دورے کے موقع پر انکے ہمراہ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ اختیارخان،ایڈیشنل سیشن جج عطاءاللہ جان ،سول جج محمد وقار بھی موجود تھے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاوروسیم خان نے جسٹس اعجاز انور کو سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔