• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول‘ بلوچستان سپورٹس بورڈ اورافغان کلب چمن کی جیت

کوئٹہ (پ ر)جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں بلوچستان سپورٹس بورڈ فٹبال کلب نے بلوچ کلب نوشکی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ بلوچستان اسپورٹس بورڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور ایک گول کی سبقت کو آخر تک برقرار رکھا۔ میچ کے مہمان خصوصی میر جمال لانگو تھے۔ ان کے ساتھ پی ایس ٹو سیکرٹری برائے کھیل وا مور نوجوان کے پی ایس صادق بڑیچ ہدہ ایکشن کمیٹی کے ارکان ماما منیر مینگل ،صادق لانگو ودیگر بھی موجود تھے ۔یوم آزادی سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں دوسرا میچ افغان فٹبال کلب چمن اور کوئٹہ ڈویژن کے مابین کھیلا گیا جسے افغان کلب چمن نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔
کوئٹہ سے مزید