لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے جس جمہوریت کیلئے ہم کوڑوں جیلوں کا ذکر کرتے ہیں اسمیں شاہدہ جبیں کے خاندان کا خون شامل ہےریاست کو مضبوط بنانے کیلیے پیپلز پارٹی نے خود کو کمزور کر کے اسے مضبوط بنایا ہے۔وہ پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب سیکر ٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے شہداء عثمان غنی اور ادریس طوطی کے 40 ویں یوم شہادت کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔تقریب سے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید،امجد جٹ،نصیر احمد،روشن لعل،عمار شاہ پنجابی،عارف خان، یعقوب چینا،واجد علیشاہ،افتخار شاہد،نرگس خان، راو شجاعت، شیخ روشن نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ،حاجی عزیز الرحمن چن،علامہ یوسف اعوان،رانا منشا،نیلم جبار،افنان صادق لون،ڈاکٹر خیام حفیظ،ڈاکثر ضرار یوسف،رانا بلال فاروق،رضا ندیم حیدر،عامر نصیر بٹ،نادیہ شاہ،ڈاکٹر رفیق،رائے احمد حسن جندیکا،نعمان یوسف، عبد الرحمن لودھی،بشارت صدیقی، ،رشید ٹھیکیدار،شبانہ گل اور دیگر بھی موجود تھے۔حسن مرتضی نے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا صحیح طریقہ جمہوری طرز عمل ہے۔پیپلز پارٹی ایشیاء کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے 5فوجی آمریتوں کا مقابلہ کیا۔ہمیں گلی،نالی اور ترویج سے محروم رکھا گیا ہے۔ا ۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آمریت سے لڑ کر پاکستان کو مشکل سے نکال ۔شاہدہ جبیں نے کہا کہ شہیدان جمہوریت کو اسیران جمہوریت آج سلام پیش کرتے ہیں،ہم جمہوریت پسند ہیں۔ یگر مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی قیادت اور کارکنوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی ۔