پشاور ( جنگ نیوز)گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ سردار گڑھی پشاور میں نیٹس انٹرنیشنل اسلام آباد کے تعاون سے یو اے ای ( دبئی ) کے ٹرینرز کی زیر نگرانی فائبر آپٹکس ٹریننگ کا انعقاد کیا گیاجس میں طلباء نے حصہ لیا ۔پرنسپل عارف نعیم نے کہا کہ ٹریننگ کرنے والے طلباء کو بیرون ملک ملازمت کیلئے تعاون فراہم کیا جائیگا ۔ پرنسپل عارف نعیم اور آئی ایم سی کے اصرار پر ڈائریکٹرشوکت عادل میمن نے مزید طلباء کو فائبر آپٹکس کی ایک ہفتہ ٹریننگ دینے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔