• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ،کیپٹل میٹروپولیٹن کے بجٹ سے متعلق مشاورتی اجلاس

پشاور( وقائع نگار) میئر پشاور زبیر علی نے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاورکے بجٹ 2024-25 کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک، ڈائریکٹر ویسٹ کامران امجد ، ڈی ڈی ایف کفایت خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خدائے نظر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریگولیشن ذی الحجہ الیاس ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی ہلال خان ،آر ڈی ڈی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں افسران نے اپنی اپنی رائے دی اور بجٹ کے حوالے سے تفصیلی گفت وشنید ہوئی۔ اجلاس میں کیپٹل میٹروپولیٹن کے بجٹ میں 2 ارب70 کروڑ روپے تنخواہوں اور پنشن کے لیے رکھے گئے ہیں جبکہ کیپٹل میٹروپولیٹن کی آمدن ایک ارب 40 کروڑ روپے ہے۔
پشاور سے مزید