کوئٹہ ( آئی این پی )بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نور محمدشاہوانی ،سینئر نائب صدر حاجی عمر شاہ آفریدی، حاجی روزی خان مندو خیل، حاجی جعفر خان کاکڑ ،حاجی محمد گل کاکڑ، حاجی ابراہیم پرکانی، حاجی ظاہر شاہ یوسف زئی، حاجی سہیل خان ،حاجی مراد خان، حاجی نیاز محمد خلجی، ملک نور خان، حاجی عطا اللہ کاکڑ، حاجی عبدالمجید رئیسانی ،حاجی عبدالمجید بنگلزئی اور دیگر نے کہا ہے کہ چمن میں 40سے زیادہ چینی سے لوڈ ٹرکوں کو روکا گیا ہے۔ Tadکے نام پر جو سلسلہ شروع ہوا ہے ٹرانسپورٹرز نے اب تک کاغذات تیار نہیں کیےمگر متعلقہ حکام نے ٹرکوں کو روک لیا گیا ہے جو قبول عمل نہیںٹرکوں کو جلد خالی کرکے بے شک افغانستان جانے والی گاڑیوں میںچینی لوڈ کی جائے ہم Tadکے خلاف نہیں مگر کاغذات کی تیاری میں وقت درکار ہے ۔