بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن کی اہلیہ، اداکارہ ایشوریہ رائے سے قبل ادکارہ کرشمہ کپور سے ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا پر ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان علیحدگی کی خبریں گزشتہ سال سے گردش کر رہی ہیں اور ان خبروں پر اس جوڑی کی جانب سے ابھی تک کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
اسی لیے آج کل یہ جوڑی بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اس دوران ان کے ماضی کی بھی کئی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ایشوریا رائے کے ساتھ شادی سے قبل ابھیشیک بچن اداکارہ کرشمہ کپور کی محبت میں گرفتار تھے، دونوں کے درمیان 5 سال تک قریبی تعلقات رہے لیکن منگنی کے بعد جب کرشمہ کا شوبز کیرئیر اپنے عروج پر تھا تو دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرشمہ کپور کی والدہ ببیتا کپور اور ابھیشیک بچن کی والدہ جیا بچن کا اس رشتے کو ختم کرنے میں اہم کردار رہے۔
رپورٹ کے مطابق، ابتدائی طور پر دونوں خاندان خوش تھے لیکن بعدازاں اس رشتے کو ختم کروا دیا گیا جس کی وجہ جیا بچن کی یہ شرط تھی کہ کرشمہ کپور شادی کے بعد فلموں میں کام نہیں کریں گی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ببیتا کپور اس شرط سے متفق نہیں تھیں اور اپنی بیٹی کے پھلتے پھولتے کیرئیر کے بارے میں فکر مند تھیں اس لیے انہوں نے اصرار کیا کہ کرشمہ کپور کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے امیتابھ بچن کی کچھ جائیداد ابھیشیک بچن کے نام کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق، اس وقت امیتابھ بچن قرض میں بھی ڈوبے ہوئے تھے اس لیے وہ اپنی بیٹی کو ایسے خاندان میں شادی کرکے رخصت کرتے ہوئے گھبرا رہی تھیں۔