• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کی بھارت کو 110 رنز سے شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سری لنکا نے بھارت کے خلاف تیسرا ون ڈے انٹر نیشنل 110رنز سے جیت لیااور سیریز میں دو صفر سے کامیابی حاصل کرلی سری لنکا نے بھارت کو27سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دی،3میچوں میں بھارت کے27بیٹر اسپنرز پر آؤٹ ہوئے۔پہلا ون ڈے ٹائی ہوا تھا جبکہ سری لنکا نے دوسرا میچ 32رنز سے جیتا تھا۔پریما اسٹیڈیم کولمبو میں بدھ کو سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئےسات وکٹ پر248رنز بنائے جواب میں بھارت کی ٹیم138رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔اویشکا فرنینڈو نے96رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں2چھکے9چوکے شامل تھے۔ انہوں نے102گیندوں کا سامنا کیا۔کوشل مینڈس نے59اور پاتھم نسانکا نے45رنز بنائے۔سری لنکا کے دونیتھ ویلالگے نے27رنز دے کر5کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔مہیش تھیکشانا اور جیفری وینڈرسے نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔ دونیتھ ویلالگے نے108رنز بنائے اور سات وکٹ حاصل کئے ،وہ پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

اسپورٹس سے مزید