• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی تمام ایجنسیاں آصف مرچنٹ کے کوائف جمع کرنے میں مشغول

کراچی (اسد ابن حسن) گزشتہ پیر کی رات امریکہ میں گرفتار آصف مرچنٹ کے حوالے سے نہ صرف ملک بھر کی ایف آئی اے بلکہ دیگر ایجنسیاں بھی ملزم کے خلاف مواد جمع کرنے میں بدھ کی صبح سے مشغول ہیں۔ مگر سب سے زیادہ دباؤ کراچی ایف آئی اے اور ایئرپورٹ پر کام کرنے والی دیگر حساس ایجنسیوں پر ہے کیونکہ مبینہ ملزم کا تعلق کراچی سے تھا، اس کی رہائش بھی کراچی میں رہی اور وہ ایک بینک میں نوکری بھی کرتا رہا۔ ایف آئی اے سے منسلک وفاقی ادارہ آئی بی ایم ایس اس حوالے سے کافی فعال ہے۔ ملزم کی امریکہ روانگی کن تاریخوں میں ہوئی، آیا وہ کراچی سے ہی ایران اور عراق گیا یا امریکہ سے اور اگر گیا تو کن تاریخوں میں گیا، اس بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ اس حساس معاملے کی جانچ پڑتال کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر بھی ایک اعلی سطح کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ایف آئی اے، آئی بی اور دیگر حساس ایجنسیوں کے اہلکار بھی شامل ہوئے۔ مذکورہ معاملے کی تفتیش کا عمل رات گئے تک جاری تھا۔

اہم خبریں سے مزید