• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرے، ڈاکٹر محمد یونس

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلادیش کی عبوری حکومت کے نامزد سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ بھارت اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرے، بھارت کے بنگلادیش کے غلط لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ براہ کرم بھارت اپنی خارجہ پالیسی پر نظرِثانی کرے۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلادیش کی عبوری حکومت کے ارکان کو آج حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے، حکومت کے نامزد سربراہ پروفیسر محمد یونس پیرس سے آج جمعرات کو ڈھاکا پہنچیں گے۔
اہم خبریں سے مزید