• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسز آمنہ بلوچ نئی سیکریٹری خارجہ نامزد، وزیراعظم نے سمری منظور کرلی

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان کی نئی سیکریٹری خارجہ مسز آمنہ بلوچ آئندہ ماہ اپنا منصب سنبھالیں گی وہ ڈاکٹر سائرس سجاد قاضی کی جگہ لیں گی جو گیارہ ستمبر کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ جائیں گے۔ وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر محمد اسحق ڈار کی سفارشات پر مبنی سمری منظور کردی ہے۔ ڈاکٹر سائرس سجاد قاضی کو اہم ملک میں سفیر کے طور پر تعینات کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے پیرس، اوٹاوا، پریٹوریا، برونائی اور کویت میں سمیت مختلف دارلحکومتوں میں سفیروں کو تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔ نئی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ فارسن سروس کی 22 ویں گریڈ کی افسر ہیں اور فی الوقت وہ بلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر کے طورپر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ اس سے قبل وہ ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر کے طور پر خدمات اسرانجام دے رہی تھیں۔ آمنہ بلوچ کو اس حکومتی فیصلے کی بابت بتادیا گیا ہے ۔ وہ اچھا مطالعہ رکھنےوالی خاتو ن ہیں اور انہوں نے پاکستان فارن سروس میں شمولیت سے قبل تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی اور وہ اپنے سفارتی کیرئیر کےدوران چین کے شہر چینگڈو اور کولمبو میں بھی زمہ داریاں ادا کر چکی ہیں۔ دلچسپ امریہ ہے کہ وہ دوسری خاتون وفاقی سیکریٹری ہیں جنہیں شہباز حکومت نے وفاقی سیکریٹری لگایا ہے اس سے قبل مسز عنبرین جان کو رواں ماہ میں ہی وزارت اعلات و نشریات میں سیکریٹری لگایا گیا تھا۔ ایڈیشنل فارن سیکریڑی سفیرمحمد سلیم کو کینیڈا میں ہائی کمشنر لگایاجارہا ہے جبکہ وہاں سے ظہیر الاسلام جنجوعہ کی مدت ملازمت پوری ہورہی ہے۔ مسز ممتاززہرہ بلوچ کو فرانس میں سفیر لگایاجارہا ہے جو عاصم افتخار احمد کی جگہ لیں گی اورانہیں منیر اکرم کی جاگہ اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے کے طور پر نامزید کیا گیا ہے۔ جانباز خان کو برونائی دارسلام کےلیے سفیر متعین کیا گیا ہے اورہ وہ میجر جنرل فرحت عباس ثانی کی جگہ لیں گے۔ پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات سید فیصل نیاز ترمذی کو بلجیم میں سفیر لگایاجارہا ہے وہ یورپی یونین کےلیے بھی پاکستانی سفیر ہوں گے۔ کویت میں سفیر ملک محمد فاروق کو جنوبی افریقہ میں سفیرلگایاجارہا ہےاور وہ آفتاب حسن خان کی جگہ لیں گے۔
اہم خبریں سے مزید