ٹانک (نامہ نگار ) محکمہ کسٹم اینٹی سمگلنگ سکوارڈ کی نگرانی میں مغل کورٹ براستہ درابن ایرانی پیٹرولیم آئل اور غیر ملکی مصنوعات کی سمگلنگ کا دھندا عروج پر ہے، خزانے کو کروڑوں کا نقصان۔ ذرائع کے مطابق ٹانکا اینٹی سمگلنگ سکوارڈ کے خاتمہ کے بعد تنائی براستہ گڑداوی سے اور خرگی ایرانی پیٹرول ڈیزل سگریٹ چائے کی پتی اور خشک میوہ جات کی سمگلنگ سے سرکاری خزانہ کو ٹیکس کی مد میں روزانہ لاکھوں روپے خسارے کا سامنا ہے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے انگوراڈہ اور چمن بارڈر کی بندش کے باوجود ایرانی آئل کی سمگلنگ کا کاروبار عروج پر ہے۔