لاہور ( این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر پی ٹی آئی کے رہنما فرحت عباس عدالت سے فرار ہوگئے، فرار کے بعد جاری بیان میں کہا کہ ظلم ظلم ہی ہوتا ہے، ہم اس فسطائیت کا مقابلہ کرینگے، ہائیکورٹ جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے راحت بیکری کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز محمود کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔