پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور کے نواحی علاقوں میں طویل بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے شہر کے نواحی علاقوں میں 16سے 18گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جسکی وجہ سے نہ صرف گھریلو صارفین عاجز ہو کے رہ گئے بلکہ کاروباری افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کاروبار شدید متاثر ہونے لگیں جبکہ گھروں میں بچوں،خواتین بیماروں اور بوڑھوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اور رہی سہی کسر بجلی ٹرپنگ نے پوری کر دی ۔