• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کی قلت ایک دیرینہ مسئلہ ہے جسے تیزی سے حل کرنے کے لئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت مختلف اہم منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن کا بنیادی مقصد فراہمی آب میں اضافہ کرکے شہریوں کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنا ہے، حب ڈیم سے نئی کنال کی تعمیر کا کام 12 ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائے گا جس سے ضلع غربی کو 40 ملین گیلن یومیہ اضافی پانی دستیاب ہوگا، اس کے علاوہ K-IV منصوبے پر بھی کام جاری ہے اور اسے جلد از جلد مکمل کریں گے، ضلع غربی میں میٹروول کی سڑک کی تعمیر بھی جلد شروع کر رہے ہیں،یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ضلع غربی سے تعلق رکھنے والے یوسی چیئرمینز کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر کراچی واٹر کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو اسد اللہ خان، میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی اور دیگر رہنما اور منتخب نمائندے بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید