• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے آئی سی سی میچ آفیشلز کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔ یہ دونوں ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا ۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو اور جنوبی افریقاکے ایڈرین ہولڈ اسٹوک آن فیلڈ ، انگلینڈ کے مائیکل گف تھرڈ امپائر جبکہ پاکستان کے راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔کراچی ٹیسٹ میں مائیکل گف اور ایڈرین ہولڈ اسٹوک آن فیلڈ ،رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائراور پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید