• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون شجر کاری مہم میں اسکولوں کے بچے بھی حصہ لیں گے، کمشنر کراچی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ مون سون شجر کاری مہم میں اسکولوں کے بچے بھی حصہ لیں گے،کراچی انتظامیہ مختلف اسکولوں کے بچوں کو مہم میں شریک کر نے کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے، محکمہ تعلیم ،سرکاری اور نجی اسکولوں کا تعاون حاصل کیا جا رہا ہے بچوں کی مدد سے مختلف اسکولوں اور علاقوں میں پودے لگانے کی سرگرمیاں شروع ہو گئ ہیں ،مختلف اسکولوں میں درختوں کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنے کے بارے میں ترغیبی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے بارے میں آگاہی دی گئ ، کمشنر نے بچوں اساتذہ اور والدین سے کہا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےکی حکومت کی کوششوں میں ساتھ دیں، تمام ڈپٹی کمشنرز موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی حکومت کی کوششوں میں بچوں کی ہر ممکنہ رہنمائی اور مدد کریں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید