• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو مذہبی رسومات کی مکمل آزادی ہے، ملی یکجہتی کونسل

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان کا آئین اور قانون اقلیتوں کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی فراہم کرتا ہے ، غیر ملکی امداد پر پلنے والی این جی اوززہریلےپروپیگنڈےسے باز رہیں، مسلمانان پاکستان تمام مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ رواداری کے قائل ہیں لیکن اقلیتوں کے حقوق کے نام پر توہین رسالتؐ اور تو ہین مذہب کے قانون سے کھلواڑ برداشت نہیں ، ان خیالات کا اظہار شاہراہ فیصل پر واقع مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نےمشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکیا، رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ 11 اگست کو کسی بھی گروہ ، این جی او یاادارے کو کسی ایسے اجتماع ، جلسے جلوس کی اجازت نہ دے،پریس کانفرنس میں علامہ قاضی احمد نورانی،فیصل ندیم ، محمد حسین محنتی، علامہ جعفر سبحانی، ثقلین اسحاق،مسلم پرویز اور دیگر موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید