• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ایران کو شاہین تھری میزائل فراہم کرنے کی تردید کردی

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) پاکستان نے ایران کو شاہین تھری میزائل فراہم کرنے اور بنگلہ دیش کے معاملات میں پاکستان کا ہا تھ ہونے کے بھارتی الزام کی تردیدکردی۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی پاکستان کے ایران کو شاہین 3میزائل کی فراہمی کی رپورٹس صریحا ًغلط اور بے بنیاد ہیں، ایسی بے بنیاد رپورٹس کےپس پردہ ماخذ اور پس منظر میں بدنیتی پر مبنی ایجنڈے پر غور کرنا چاہیے.

 بنگلہ دیش میں حالیہ واقعات میں پاکستان کے ملوث ہونے کی تمام رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتے ہیں یہ رپورٹس بھارت کے ذہنی جنون کی عکاسی ہیں، اسرائیل کے ساتھ کو ئی تجارتی تعلقات نہیں، پاکستان ہمیشہ کشمیر اور غزہ کا ز کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا،مشرق وسطی میں بہر صورت جنگ سے بچا جا ئے.

 پاکستان نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کی اور غزہ سے محاصرہ اٹھانے کا مطالبہ کیا، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندی میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزامات مسترد کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید