پشاور (خصوصی نامہ نگار)خیبر پختونخوا شطرنج ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی شطرنج ٹورنامنٹ رواں پشاور میں منعقد کیا جائے گا جس میں صوبے بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ایک بیان میں ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد ہمایون نے کہا ہے کہ تین سالوں کی کوششوں کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا نے عدالتی حکم اور ریکارڈ کی روشنی میں شطرنج ایسوسی ایشن کو تسلیم کرلیا ہے