• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محتسب ایکٹ ترامیم 2024کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

پشاور(کرائم رپورٹر) صوبائی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا صوبائی محتسب ایکٹ ترامیم 2024کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے رٹ میں ترامیم کو غیرقانونی وغیرآئینی قراردیکر کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے درخواست گزار علی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ کی جانب سے پشاورہائیکورٹ میں دائر رٹ میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سیکرٹری قانون وانصاف، صوبائی محتسب جمال الدین ودیگر کو فریق بنایاگیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ صوبائی محتسب جمال الدین شاہ 2023 میں ریٹائرڈ ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجودوہ اس عہدے پر کام کررہے ہیں اس حوالے سے انہوں نے پہلے ہی صوبائی محتسب کے عہدے پر غیرقانونی طور پر کام کرنے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اب صوبائی حکومت نے 2010 ایکٹ میں ترامیم کرکے ایک شخص کو فائدہ دینے کی کوشش کی ہے۔ حکومت نے کے پی صوبائی محتسب ایکٹ 2010 کے سیکشن 3 اور 4 میں ترامیم کی ہے اورصوبائی محتسب ایکٹ 2010 کے سب کلاز (2) میں سیکشن 1 اور 5 کو شامل کیا گیا ہے جس کا مقصد ایک شخص کو فائدہ پہنچانا ہے صوبائی حکومت نے ترامیم کرکے اس کو 12 جون 2022 سے نافذالعمل قرار دیا ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس ترامیم کو غیر قانونی قرار دے کیونکہ صوبائی محتسب کی مدمت ملازمت 2023 میں مکمل ہوچکی ہے اوروہ غیرقانونی طور پر عہدے پر کام کررہے ہیں
پشاور سے مزید