راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پول پر چڑھ کرانٹرنیٹ کاکنکشن لگانے والا نوجوان اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ تھانہ ائرپور ٹ کورفیع اللہ نے بتایاکہ صبح میں اور شفقات، جابہ میں یوسف نامی شخص کا انٹرنیٹ کاکنکشن لگا رہے تھے اور میں پول پر چڑھ کر کام کررہا تھا۔ میں جو ں ہی کام ختم کرکے نیچے اترنے لگا تو زور دار آواز آئی۔ میں نے دیکھا تو میری ہپ سے خون بہہ رہا تھا۔ مجھے معلوم نہیں کہ مجھے کس نے فائر مارا ۔